لاہور(این این آئی)پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ۔اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم “ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کیلئے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔علی نقوی نے کہاکہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...