ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارت کی سب سے بڑی فلمی صنعت بالی ووڈ کو چور قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین ان دنوں اپنی آنے والی فلم کوسٹا کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اس دوران انہوں نے ایک تقریب میں بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں اصل کہانیوں کا فقدان ہے، ماضی کے فارمولوں کو دہرانے کے ساتھ ساتھ جنوبی فلموں اور گانوں کی نقل کی جاتی ہے۔انہوں نے بالی ووڈ میں جاری سیکوئلز اور ری میک کے رجحان کو تخلیقی صلاحیتوں کا دیوالیہ قرار دیا۔اداکار کے مطابق بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار ہے، انہیں لگتا ہے جو فارمولا چل رہا ہے اسے ہی چلا لو، اس سے بھی زیادہ افسوسناک تو یہ ہے کہ ہم شروع سے چور ہیں۔نوازالدین کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری شروع سے چور ہے، ہم نے گانے چوری کیے، فلموں کی کہانیاں چوری کیں۔ اب جو چور ہوتے ہیں وہ پھر تخلیقی کیسے ہوسکتے ہیں؟ ہم نے کبھی ساتھ سے چوری کی ہے، کبھی یہاں سے، کبھی وہاں سے چوری کی، یہاں تک کہ کچھ کلٹ فلمیں جو ہٹ ہوئیں ان کے سین بھی کاپی کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسے اتنا عام کر دیا گیا ہے کہ چوری ہی تو کیا ہے، تو کیا ہو جائے گا؟ اب آپ اس طرح کی صنعت سے کیا امید کر سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ جب ایسا ہوگا تو اداکار اور ہدایت کار انوراگ کشیپ کی طرح چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں، جو اچھا کام لا رہے تھے۔
مقبول خبریں
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز...
پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی’ مریم نواز شریف
لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت...
ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی...
لاہور (این این آئی)پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے بھارتی فلم ہاس فل فائیو کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرہ...
نعمان اعجاز کا یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقیدی تبصرہ
لاہور (این این آئی)ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا...
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، قانونی و...
اسلام آباد(این این آئی) مملکتِ بیلجیئم کے سفیر، جناب ایڈس بالڈ وان ڈر گراخت نے وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر...