کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور دوستیوں سے متعلق بے تکلفی سے بات کی۔ رومیسہ حال ہی میں فلم ”جان”کیلئے پہلا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں، اب ناصرف اداکاری بلکہ زندگی کے رویوں میں بھی واضح تبدیلی لا چکی ہیں۔انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ بچپن اور نوجوانی میں ان کا مزاج لڑکوں کے ساتھ زیادہ میل کھاتا تھا، کیونکہ اس وقت وہ ایسی لڑکیوں کے ساتھ تھیں جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی ترجیحات اور سوچ میں تبدیلی آئی۔ان کا کہنا ہے کہ اب میں نے ایسی لڑکیاں ڈھونڈ لی ہیں، جو میری بیسٹ فرینڈز ہیں اور میری پوری دوستی کا دائرہ اب بس وہی ہیں، مرد دوست اب میری زندگی میں تقریبا نہیں رہے۔رومیسہ نے واضح کیا کہ وہ مردوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقاریب میں ان سے ملاقات بھی ہوتی ہے، لیکن ان کے قریبی دائرے میں کوئی مرد دوست شامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وہ انسٹاگرام ڈی ایمز میں مردوں سے دوری اختیار کرتی ہیں اور صرف لڑکیوں سے خوش دلی سے بات کرتی ہیں۔رومیسہ نے اداکاری سے اپنی محبت پر بھی بات کی اور بتایا کہ فلم”جان”میں کام کرنے کا تجربہ ان کیلیے زندگی بدل دینے والا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...