نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ کے سٹار اداکار ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل ابتدائی طور پر 5 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے، جن میں جاپان، کوریا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔فلم امریکا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے سنیما گھروں میں 23 مئی کو ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو ہوگی، جسے ایک کامیابی سمجھا جارہا ہے۔مشن امپاسیبل 8 یعنی دی فائنل ریکننگ نے ابتدائی طور پرکو 5 ممالک میں17 مئی کو ریلیز کی گئی، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔جنوبی کوریا میں فلم کی ویک اینڈ پر ساڑھے 7 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئی ہیں، جو رواں سال میں کسی بھی فلم کی سب سے زیادہ ہیں، فلم نے یہاں 5 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹام کروز کی فلم نے 4 ملین جبکہ جاپان میں 2، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 1 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے، امید کی جارہی ہے 23 مئی کو دنیا بھر میں اور 30مئی کو چین میں ریلیز کے بعد مشن امپاسیبل کا نیا پارٹ 1 ارب ڈالرز سے زائد کی آمدنی کرلے گا، جس کی طرف اس نے سفر شروع کردیا ہے۔امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی فلم کی کمائی 20 ملین ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع کی جارہی ہیجبکہ صرف شمالی امریکا میں اس کے اوپننگ ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کمانے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...