ماضی میں تحریک انصاف کا حصہ تھا، کبھی سیاست کو بطور کیریئر نہیں اپنایا، حمزہ عباسی

0
18

کراچی(این این آئی)معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ماضی میں تحریک انصاف میں اپنے سیاسی کردارسے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔تفصیلات کیمطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک تحریک کا حصہ تھا، میں نے کبھی بھی سیاست کو بطور کیریئر نہیں اپنایا تھا، مجھے جب عمران خان نے پی ٹی آئی کا ثقافت سیکرٹری مقرر کیا تو میں نے اس وقت بھی انہیں منع کیا تھا، میں نے انہیں بتایا تھا کہ مستقبل میں سیاست میں نہیں آں گا۔اداکار نے مزید کہا کہ ملک کے حالات تاحال بہتر ہیں مگر یہ خراب بھی ہو سکتے ہیں، حالات میں مستقل سدھار لانے کے لیے سب کو مل کر ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔