کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔سربھی داس کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت مخالف بیانات دینے کے باوجود بھارتی عوام کے سامنے اپنی موجودگی کے لیے بھیک مانگتی ہیں، اور ان کے بھارتی آڈینس سے تعلقات کے بارے میں سخت تنقید کی۔سربھی داس نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا، تم بھارتیوں سے کام کرنے کے لیے ہمیشہ اپنی پوسٹس ڈالتے ہو، اور اب تمہیں غم و غصہ اس لیے ہے کہ تمہارا بالی وڈ میں کام کرنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔یہ بیان اس وقت آیا جب ہانیہ عامر نے پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانیوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی تھی، اور شہیدوں کے حق میں آواز اٹھائی تھی۔ہانیہ عامر کے اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید تنقید کی گئی، اور بعض بھارتی اداکاروں نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت میں کام کرنے کے لیے بھارتی فینز کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہانیہ عامر گزشتہ کچھ سالوں سے بھارت میں اپنی شہرت میں اضافہ کر رہی تھیں، خصوصا ان کی بھارت کے معروف گلوکار بادشاہ اور پنجابی گلوکار سلیجیت دوسانجھ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے۔ تاہم، پہلگام حملے کے بعد ان کا انسٹاگرام اکانٹ بھارت میں بند کر دیا گیا، جس کے بعد ان کے خلاف تنقید کی لہر چل پڑی۔سربھی داس کی جانب سے ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ اب اچانک تمہیں اتنا غم کیوں آیا؟ جب ہمارے لوگ مرے تھے، تمہارے غصے کا کہیں کوئی نشان نہیں تھا۔ان کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل پیدا کیا، جہاں کچھ افراد نے ان کی حمایت کی، تو کچھ نے ہانیہ عامر کو اس کی وجہ سے مورد الزام ٹھہرایا۔سوشل میڈیا پر اس متنازعہ بیان کے بعد اداکارہ کرن اشفاق نے لکھا، ہانیہ کی وجہ سے اب انہیں موقع ملا ہے غصہ نکالنے کا۔ بہت سے صارفین نے اس بات پر بھی تبصرے کیے کہ ہانیہ عامر ایسی باتوں کی مستحق تھیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...