اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے قومی ثقافت اور ورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ جلد پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھوئی ہوئی پہچان واپس دلائی جائے گی۔اسلام آباد میں حذیفہ رحمان کی سربراہ میں پاکستان میں فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی سے متعلقہ اجلاس ہوا۔وزیر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تجاویز طلب کرلیں اور کہا کہ حتمی روڈ میپ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔حذیفہ رحمان نے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ جلد پاکستان کی فلم انڈسٹری کو کھوئی ہوئی پہچان واپس دلائی جائے گی ۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ماضی میں فلم اور سینما حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس شعبے کو ترجیح دینا ایک خوش آئند قدم ہے۔فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ فلم اور سینما ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں۔وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ 2018 کی فلم پالیسی پر جزوی عملدرآمد جاری ہے تاہم اس پر اب مزید تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی فلم اور سینما انڈسٹری جلد ہی عالمی سطح پر اپنی پہچان دوبارہ حاصل کرے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...