لندن (این این آئی) چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اور وائس چیئرپرسن اورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور عوام نے ہمیشہ قومی غیرت اور دفاعِ پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، بنیان المرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد ہے،ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ امن کی خواہش خطے کے مفاد میں ہے لیکن اسے ہماری کمزوری کبھی نہ سمجھا جائے، اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہمارے سفیر ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اوورسیز کمیشن پنجاب کے دروازے تمام اورسیز پاکستانیوں کیلئے بلا تفرق و تقسیم چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔مسلم لیگ (ن )ویانا آسٹریا کے صدر علی شرافت نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اور وائس چیئرپرسن اورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کیساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں علی شرافت نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اورسیز کمیشن پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کہ مسلم لیگ ن حکومت جب بھی آتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کی نگہداشت کیلئے خصو¿صی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ یہ عہدہ ان تمام اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہے جنہوں نے پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے مشکل حالات میں جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہمارے سفیر ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور عوام نے ہمیشہ قومی غیرت اور دفاعِ پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔ بنیان المرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد ہے۔ ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ امن کی خواہش خطے کے مفاد میں ہے لیکن اسے ہماری کمزوری کبھی نہ سمجھا جائے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے دروازے تمام اورسیز پاکستانیوں کیلئے بلا تفرق و تقسیم چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، اوورسیز گھر بیٹھے اپنی شکایات آن لائن درج کرواسکتے ہیں،ہم کھلی کچہریوں ، آن لائن پورٹل ، خصوصی عدالتوں اور اوورسیز میں معلوماتی وزٹس کے زریعے تارکین وطن کی داد رسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے صدر مسلم لیگ (ن )آسٹریا علی شرافت سے تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام عہدیداران کیلئے اتحاد، اتفاق اور تنظیم کا خصوصی پیغام بھیجا۔ صدر مسلم لیگ (ن )آسٹریا علی شرافت نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور بیرسٹر امجد ملک کو ویانا آنے کی خصوصی دعوت بھی دی۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیااور انہیں تحائف کیساتھ رخصت کیا۔