کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مختصر لباس پہننے پر تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اندازِ لباس میں کبھی بھی عوامی رائے کی محتاج نہیں رہی اور نہ ہی مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں، میری والدہ نے مجھے کبھی مجبور نہیں کیا کہ میں مخصوص انداز میں لباس پہنوں یا پرانی روایات کا پابند رہوں، انہوں نے مجھے محبت دی، حدود نہیں، یہ میری شخصیت کا حصہ ہے اور کوئی نیا طرزِ عمل نہیں ہے۔علیزے شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ تنقید کا نشانہ لباس نہیں بلکہ خواتین پر کنٹرول رکھنے کی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف کپڑوں کی بات نہیں، یہ اس سوچ کی عکاسی ہے جو عورت کو محدود دیکھنا چاہتی ہے، میں کسی کے معیار پر پوری اترنے کے لیے یہاں نہیں ہوں، میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، اپنی محنت سے کیا ہے اور مجھے اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی کی اجازت درکار نہیں، جو لوگ دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں، انہیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے۔اداکارہ نے قرآن کی سور البقرہ کی آیت 256 کا حوالہ بھی دیا کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں۔علیزے شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ خواتین کا آن لائن آنا یا اداکاری کرنا غلط ہے تو پھر ایسی ویڈیوز یا ڈرامے دیکھنا بھی غلط ہے، اسلام ہمیں دوسروں کو جج کرنے سے پہلے خود احتسابی کا درس دیتا ہے، ہر انسان کا حساب اللہ کے سپرد ہے نہ کے عوامی رائے کے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...