اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ملک کی اقتصادی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جس کی بنیاد زراعت اور صنعت کے شعبوں کی بحالی پر رکھی گئی ہے۔ یہ تجاویز سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اور بعدازاں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔منصوبے کے مطابق زرعی شعبہ 4.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا، جبکہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں 6.7 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ کپاس جننگ میں 7 فیصد اور مویشیوں کے شعبے میں 4.2 فیصد ترقی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔صنعتی شعبے میں بھی بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے، جہاں مجموعی ترقی کی شرح 3.5 فیصد رکھی گئی ہے۔ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کا شعبہ بھی 3.5 فیصد ترقی کرے گا، جبکہ تعمیراتی شعبے کی ترقی سست ہو کر 6.6 فیصد سے کم ہو کر 3.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔خدمات کے شعبے میں 4 فیصد ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے درمیان رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ بچت کا ہدف 14.3 فیصد اور سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 0.4 فیصد تک محدود رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ درآمدی ڈیوٹیز میں کمی کر کے بین الاقوامی مسابقت کو فروغ دیا جائے گا۔تاہم، رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور درآمدات میں نرمی کی وجہ سے اقتصادی خطرات موجود ہیں۔ ان خطرات کو ترسیلات زر، برآمدات اور بیرونی فنانسنگ سے قابو پانے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے ساتھ بہت مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا،...
نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...