ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان انتہائی پروفیشنل اداکار ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے۔واضح رہے کہ 51 سالہ کاجول ان چند اداکارائوں میں شامل ہیں جو ان تینوں خانوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دینے والی کاجول نے ان تینوں کی الگ الگ خصوصیات پر گفتگو کی جبکہ انھوں نے کہا کہ سلمان کی خاص بات انکی بے مثال اسٹار پاور ہے۔ انھوں نے کہا کہ عامر اور شاہ رخ خان ان تمام ٹرافیز کے حقدار ہیں جو کہ پروفیشنل ازم پر ملتے ہیں جبکہ دونوں اپنے کام سے بہت زیادہ لگن رکھتے اور اپنے ہنر وفن اور نظم و ضبط کے بارے میں بھی بہت سنجیدہ ہیں۔ تاہم جب بات کام کی ہو تو سلمان، سلمان ہے، اس پر آپ بحث کرسکتے ہیں، لیکن وہ سالوں سے ویسا ہی ہے اور یہ ناقابل یقین ہے۔ یہاں تک کہ ایک بار عامر خان نے کہا تھا کہ سلمان کی فلمیں کیسی ہی پرفارم کریں وہ یقینا مجھ سے بڑا اداکار ہے اور انکی فلمیں سو کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرتی ہیں، سلمان کے پرستار اسے دیوانوں کی طرح چاہتے ہیں۔جب انھیں بتایا گیا کہ اکشے کمار باکس آفس کے لحاظ سے سلمان سے ملتے ہیں کہ انکی اٹھارہ فلموں نے بھی سو کروڑ کا ہندسہ عبور کیا، جس پر کاجول نے کہا ہاں یہ تو حیرت انگیز ہے لیکن جب بات صرف اسٹار پاور کی آتی ہے تو میرا خیال ہے کہ اکشے بھی یہ مانیں گے کہ سلمان کی اسٹار پاور کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...