لاہور (این این آئی)پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے بھارتی فلم ہاس فل فائیو کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر لو گرو نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پانڈئوز کما کر 56 ہزار پانڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ہاس فل 5 کو شکست دے دی ہے۔لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پائونڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ کی فلم کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین بھی لو گرو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا، ابھی کچھ دن پہلے لو گرو دیکھی تھی اور سچ پوچھیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہے۔ایک اور مداح نے کہا، لو گرو ایک بہترین فلم ہے۔ مجھے یہ پسند آئی۔ایک اور مداح نے تبصرہ کیا،اس میں بالی ووڈ فلموں کی طرح کوئی بیہودہ سین نہیں ہےـ
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...