لاہور (این این آئی)ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گلدستے کی قیمت تقریبا تین سے چار لاکھ روپے تھی اور اسے لانے کے لیے ایک خصوصی ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض لوگوں نے اس اقدام کو محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ قرار دیتے ہوئے معاذ صفدر کی تعریف کی، جبکہ دیگر صارفین نے اسے غیر ضروری نمود و نمائش قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔اسی وائرل ویڈیو پر پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تحائف اگرچہ دل کو بھاتے ہیں، مگر سادگی اور اعتدال کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ یہ صرف ویڈیو کا کانٹینٹ ہے حقیقی محبت نہیں اس لئے کوئی بھی لڑکی اپنے شوہروں سے اس قسم کے قیمتی تحائف کیلئے امید نہ کرے اور ان پر دبائو نہ ڈالے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اب مظلوم شوہر پھر سے برداشت کریں گے۔ نعمان اعجاز نے واضح کیا کہ رشتے میں محبت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی چیزوں پر مواد بنانا نہیں بلکہ حقیقی رشتے احترام، سمجھ اور حقیقی تعلق پر استوار ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...