ممبئی (این این آئی)چند روز قبل بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے ہمراہ پنجابی فلم ”سردار جی 3” کا ٹریلر جاری کیا جس کے بعد بھارتی تلملا اٹھے۔تب سے ہی ہانیہ خبروں کی زینت ہیں اور بھارتی میڈیا اداکارہ کی زندگی پر کافی باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے، کبھی بھارتی میڈیا ہانیہ کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو کبھی ان کے ٹیلنٹ کے لیے انہیں داد دے رہا ہے۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی اداکارہ کی دولت سے متعلق دعوی کیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ عامر کی مقبولیت پاکستان اور بھارت سمیت سری لنکا ، افغانستان اور بنگلادیش میں بھی ہے۔بالی وڈ لائف نے دعوی کیا کہ ہانیہ عامر کا طرز زندگی انتہائی پرتعیش ہے، ان کا رہن سہن اورکپڑے مہنگے اور لاجواب ہوتے ہیں اور ان کے پاس عالیشان گھر اور گاڑیاں ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ کے پاس آڈی کی ایک سے زائد مہنگی گاڑیاں ہیں جب کہ ان کی سالانہ کمائی بھی تقریبا 50 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بتایا کہ ہانیہ عامر شوبز کے کام سے سالانہ 43 کروڑ روپے کماتی ہیں جب کہ اشتہارات اور برانڈز کی کمائی الگ ہوتی ہے،ہانیہ عامر ٹی وی اسکرین کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور وہ ایک قسط میں کام کرنے کا معاوضہ 4 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ہانیہ عامر نے پنجابی فلم ”سردار جی 3” میں کام کرنے کا کیا معاوضہ وصول کیا۔واضح رہے کہ” سردار جی 3 ”کو دنیا بھر میں(آج) 27 جون کو ریلیز کیا جا رہاہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...