وینس (این این آئی)ایمازون کے بانی اور بزنس مین 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی گرل فرینڈ ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی 55 سالہ لارین سانچیز(کل) بروز جمعہ 27جون کو اٹلی کے شہر وینس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔اس شادی کو صدی کی شاندار شادی تصور کیا جارہا ہے، شادی کے انتظامات کے علاوہ پیشے کے اعتبار سے رائٹر اور جرنلسٹ سانچیز کے اسٹائل اور فیشن سینس نے بھی خاص توجہ حاصل کی ہے۔اس شادی کو بگ ویڈنگ اس لیے بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دنیا بھر کی مشہور ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس اور لارین سانچیز اپنی شادی کے مقام یعنی وینس اٹلی پہنچ گئے، دونوں جیف بیزوس کی بوٹ میں وینس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق اس شادی پر 56 ملین ڈالرز یعنی 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی 3 روزہ شادی کی تقریبات شروع ہیں۔شادی میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...