ہم اگر آلودگی سے ملک کو بچائیں گے تو ہماری آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا ،شیری رحمن

0
208

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم اگر آلودگی سے ملک کو بچائیں گے تو ہماری آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا ،ہمیں جنگلات میں جنگلی جانوروں کو آزاد رہنے دینا چاہیے ،پاکستان کے جنگلات کو سفاری پارک بنانا ہوگا ،ہمیں سمندر کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے ،نہیں تو بہت تباہی ہوجائے گی۔وہ نیشنل پارک مارگلہ ٹریل5 میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم یہاں پاکستان کی سلور جوبلی منا رہے ہیں ،مارگلہ ہل نیشنل پارک قومی اثاثہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر ڈھائی سو سال پرانے درخت بھی موجود ہیں ،سرزمین پاکستان ہماری ماں کی ماند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے ساتھ مون سون کے بعد کی شجرکاری مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں درخت جنگلات اور جانور بھی قومی اثاثہ ہیں ،ہمیں اپنے گھر کو صاف اور آلودگی سے بچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اگر آلودگی سے ملک کو بچائیں گے تو ہماری آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا ،ہمیں چاہئے کہ جنگلات میں جنگلی جانوروں کو آزاد رہنے دیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنگلات میں آبادیاں ختم ہونے جارہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے جنگلات کو سفاری پارک بنانا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی مارگلہ نیشنل پارک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مارگلہ نیشنل پارک کو ہمیں صاف رکھنا ہے اور قدرتی طرز پر ہی قائم رکھنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے بعد رپورٹ جاری کردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں سیلاب کے بعد بہت نقصانات ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم مختلف اداروں سے بات کرکے سندھ میں نقصانات کا ازالہ کرنے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم صوبوں کو بھی آگاہ کررہے ہیں کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خود بھی تیاری کریں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹھٹھہ 1.8 ملین ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں ،سمندر ٹھٹھہ کی زمین نگل رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں سمندر کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے ،نہیں تو بہت تباہی ہوجائے گی۔