راولپنڈی(این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں۔مریم نواز کے حالیہ انٹرویو پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں، یہ فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، یہ کس منہ سے ایسی باتیں کررہے ہیں، جب یہ نہ ملنے کا فیصلہ کر چکے تو رابطوں کی باتیں کیوں کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو بتائیں قریبی ساتھی کون ہیں اور ان سے کیا رابطہ کیا گیا؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد سیاست میں ہلچل ہوگی، 15 نومبر کے بعد اس سے بھی زیادہ غیر ذمہ دارانہ بیانات آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں (ن) لیگ سے آوازیں آئیں گی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اسٹیبلشمنٹ رابطے میں ہوتی ہیں، فوج کے لوگ (ن) لیگ کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے، فوج نے اپنے لوگوں کو چارج شیٹ کرکے ان کی زبانیں بند کیں۔ان ہاؤس تبدیلی یا مائنس عمران خان فارمولے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی ان ہاوَس تبدیلی اپوزیشن کا حق ہے، آزما کر دیکھ لیں، شکست ان کا مقدر ہے، ان ہاوَس تبدیلی میں بھی شکست ہوگی، پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ، نوازشریف کے بیانیے کی قیمت انہیں ادا کرنی پڑے گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...