راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دونوں ممالک کے مابین دفاع و سیکیورٹی میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعینات ہونے والے افغان سفیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ امید ہے انکے آنے تک باہمی تعلقات مزید مظبوط ہوں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...