کراچی(این این آئی) پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر فیچر فلم ایوارڈ کٹیگری میں شرکت کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو2ستمبر تک اپنی فلمیں جمع کروانے کی دعوت دے دی ہے۔کمیٹی ایوارڈ میں شرکت کیلئے جمع کرائی گئی فلموں میں سے کسی ایک ایسی فلم کا انتخاب کرے گی جو وضع کردہ اصولوں اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمائی گئی ہو، 95ویں اکیڈمی ایوارڈ مین شرکت کیلئے منتخب کی جانے والی فیچر فلم آسکر ایوارڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔اس سے قبل 2013زندہ بھاگ،2014 دختر، 2015 مور،2016 ماہ میر،2017 ساون،2018 کیک،2019 لال کبوتراور 2020میں زندگی تماشا،جیسی فلموں نے انٹرنیشنل فیچر فلم کٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔آسکر کمیٹی 2022 کی سربراہی 2 مرتبہ آسکر اور ایک مرتبہ ایمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کررہی ہیں، کمیٹی کے دیگر ممبران میں علی سیٹھی، عمر شاہد حامد، زیبا بختیار، رافع محمود،سمعیہ احمد، جرجیس سیجا، بی گل، رضوان بیگ اور موعظمی شامل ہیں۔ کمیٹی کی طرف سے منتخب کی جانے والی فلم کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جا ئے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...