لندن(این این آئی) گلوکارہ آئمہ بیگ رپورٹر کے لہجے سے متعلق سوال پر خالص اردو بولنے کی کشمکش میں مبتلا ہوگئیں۔پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں گلوکارہ کو رپورٹر کے ان کے لہجے سے متعلق سوال پر اْلجھن کا شکار ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔آئمہ بیگ کا انٹرویو لیتے ہوئے رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ اپنے گانوں کے علاوہ عام گفتگو کے دوران ہمیشہ انگریزی ہی بولتی ہیں تو آپ کو اردو بولنی نہیں آتی یا آپ کا کوئی اور مسئلہ ہے؟آئمہ بیگ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘نہیں میری اردو بہت خالص ہے۔گلوکارہ نے بات کا آغاز کیا ہی تھا کہ وہ پھر سے انگریزی میں بات کرنے لگیں لیکن فوری احساس ہوا کہ انہیں یہ انٹرویو اردو میں دینا ہے۔ آئمہ بیگ نے کہا کہ’بات صرف اتنی ہے کہ جب آپ عام زندگی میں لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہو تو۔اتنی بات کرنے کے بعد آئمہ بیگ پھر سیانگریزی میں بات کرنے لگیں تو رپورٹر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ نے اردو میں بات کرنی ہے پھر آئمہ تھوڑا سا شرمندہ اور کنفیوڑ ہوگئیں اور پھر اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرنے لگیں۔آئمہ بیگ نیکہا کہ انسان کی ویسی ہی عادت بن جاتی ہے جیسا کہ اس کے ارد گرد کا ماحول ہوتا ہے۔گلوکارہ کے اس جواب پر صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ’آپ نے ٹی وی پر اردو میں کافی پروگرامز کیے لیکن جب سے آپ میوز ک کے شعبے سے وابستہ ہوئی ہیں آپ اردو بھولتی جارہی ہیں، مسئلہ کیا ہے؟’گلوکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ایسی بات نہیں ہے، شروع سے ہی مجھے انگریزی آتی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے لندن میں اپنا پہلا کنسرٹ کیا تھا جس میں انہوں نے امریکی گلوکارہ کا انگریزی گانا بھی گایا تھا، تاہم ناقدین کی جانب سے آئمہ کی اس کوشش کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...