واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی تجویز پر ایران کی تجاویز موصول ہونے کے بعد امریکہ یورپی یونین کے ساتھ ایران کے ردعمل کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کر رہا ہے، تاکہ تہران کی جانب سے واشنگٹن سے لچک دکھانے کا مطالبہ کرنے کے بعد 2015 کے معاہدے کو بچایا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنا ویانا مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔یورپی یونین کے ایک ترجمان نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت ہم معاہدے کے لیے حتمی تجویزکا مطالعہ کر رہے ہیں اور ہم JCPOA کے دیگر شرکا اور امریکا کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔اس نے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کو منظم کرنے والی یورپی یونین کی طرف کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا۔امریکا اور ایران کے درمیان 16 ماہ کے وقفے وقفے سے اور بالواسطہ بات چیت کے بعد یورپی یونین کے ایک سینیر اہلکار نے 8 اگست کو کہا کہ بلاک نے ایک “حتمی” پیشکش کی ہے اورچند ہفتے میں اس کے جواب کی توقع ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...