اسلام آباد (این این آئی)سی پی این ای نے خواتین صحافیوں کے خلاف اخلاق سے گری مہم کی شدید مذمت کی ہے۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان نے کہا کہ اختلاف کریں مگر انسانیت کے دائرے کے اندر رہ کرکریں،کسی بھی معاشرے کو اس حد تک گراوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو بات آپ کو اچھی نہ لگے اس پر لعنت اور گالیوں کی بوچھاڑ قابل مذمت ہے، آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ ہر صحافی کا نصب العین ہونا چاہیے، خدارا نظریاتی اختلافات کو کسی کی کردار کشی کے لیے استعمال نہ کریں۔سی پی این ای کے صدر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے ورکرز دوسروں کی رائے کا بھی احترام کریں، سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی طرف سے ایسے ٹرینڈز کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جبکہ حکومتی اداروں کو ایسے ٹرینڈز چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...