لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری میں مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمر ان پر کئے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پورے خاندان کا نام بھی ڈال دو، ان شااللہ جھکنے والے نہیںیہ مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔