شائستہ لودھی برائیڈل فیسٹیو پر پہنی گئی گھڑی انٹرنیٹ پر خوب توجہ کا مرکز بن گئیں

0
211

کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کی جانب سے برائیڈل فیسٹیو پر پہنی گئی گھڑی انٹرنیٹ پر خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک بیوٹی پارلر برینڈ کے لیے ہونے والے برائیڈل فیسٹیو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے ریمپ پر واک کر کے جہاں لاکھوں دل موہ لئے وہیں ان کی گھڑی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔شائستہ لودھی نے اس تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کی اور فیشن اور برائیڈل شوز کی روایت کو مثبت قرار دیا۔ اس دوران ان کے لہراتے بل کھاتے ہاتھ کئی نظروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔شائستہ لودھی کو یہ توجہ ان کے ہاتھوں کی خوبصورتی کے بجائے کلائی میں موجود گھڑی کے سبب مل رہی ہے۔شائستہ لودھی کی گھڑی سے متعلق سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کی کلائی میں چمکتی اس گھڑی کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔دوسری جانب شائستہ لودھی کو مداحوں کی جانب سے اتنی مہنگی گھڑی پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ ڈھائی کروڑ کی گھڑی پہننے کا کیا فائدہ ہے، وقت تو 200روپے والی گھڑی بھی بتا دیتی ہے۔