سعد رفیق کا لاہور ائیر پورٹ کا دورہ ،مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

0
195

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ کر کے مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لئے چیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی گئی، مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئیگی۔ لاہور ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنجز کا رات 10سے صبح 5 بجے تک انٹرنیشنل لاؤنجز کے طور پر استعمال شروع کیا گیا ، بین الاقوامی پروازوں کے لئے رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ آنے پرایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے ،عزیز اقارب ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے،ایئر پورٹ کے کنکورس ہال میں اضافی نشستیں لگا دی گئیں۔ سعد رفیق نے کہاکہ مسافروں کی آمدورفت کے لئے عرصہ دراز سے بند برقی سیڑھیوں کو فی الفور چلایا جائے،امیگریشن عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔