بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر مبارک باد

0
276

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی لیبر بیورو کے عہدیدار اور کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب سی بی اے صدر ہدایت اللہ خان و دیگر عہدیداران کو ادارے کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پی آئی اے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مزدور یونین نے ملک بھر کے تمام اسٹیشنز سے کلین سوئپ کرکے ثابت کیا کہ محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔ چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پیپلزیونٹی کے تقریباً دو ہزار ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ گروپ کو 250 ووٹ ملنا اس بات کا اظہار ہے کہ محنت کش عمران خان کے بیانئے کو قبول نہیں کرتے۔