اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا گیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں،ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا،شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ (ن) لیگی رہنماء اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگی رہنماوں پر مقدمات اور گرفتاریوں کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب سے پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں۔ انہوں نے جھوٹی پٹیاں لگا کر بتایا کہ مجھ پر تشدد ہوا ہے، ہمارے خلاف پرویز الہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، کسی نے پرویز الہی کو مار پڑتے ہوئے دیکھا؟ اصل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا کیا اس پر کوئی گرفتاری ہوئی؟ ہم پر ایک ملازم پر تشدد کا مقدمہ ڈال دیا گیا، اس ملازم کو سامنے لے آئیں۔ کل پنجاب پولیس نے ہمارے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے کیا انہیں احکامات ہیں کہ لوگوں گھروں میں داخل ہوں؟۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹی ہیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا، شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ قیدی سے ملاقات کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ملاقات سے قبل درخواست دی جاتی ہے لیکن عمران خان کو قانون کا کچھ نہیں پتہ، کل وہ ملاقات کی اجازت لئے بغیر پمز پہنچ گئے اور واویلا کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل سے ہسپتال جا کرملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا انہوں نے اس ملاقات کیلئے کسی کو درخواست دی تھی؟۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...