ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ اور مایہ ناز فوٹوگرافر سونیکو ساساموتو107 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ سونیکو ساساموتو اچھی صحت کے راز کے طور پر ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن لینے کی دعویٰ کرتی تھیں، وہ اپنی 108 ویں سالگرہ سے صرف دو ہفتے قبل 15 اگست کو طویل عمر پا کر چل بسیں۔سونیکو ساساموتو پہلی جنگ عظیم شروع ہونے کے سال ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، وہ بنیادی طور پر ایک مصور بننا چاہتی تھی لیکن ان کے والد نے ایک بلیک اینڈ وائٹ فلم سے متاثر ہو کر ان کی حوصلہ شکنی کی بعدازاں انہوں نے فوٹوگرافر کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور 1940 میں فوٹوگرافک ایسوسی ایشن آف جاپان میں شمولیت اختیار کی۔خاتون فوٹوجرنلسٹ کے موضوعات دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان پر امریکی قبضے کی نگرانی کرنے والے جنرل ڈگلس میک آرتھر سے کوئلے کی کان کنوں کی بیویوں تک مختلف شعبوں پر مشتمل تھے۔سونیکو ساساموتو نے عمر کی 107 ویں بہار پر قدم رکھنے کے بعد ویب سائٹ آرٹ اینڈ ڈیزائن انسپیریشن کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن اور چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا ان کی لمبی عمر کے راز میں شامل ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...