کراچی (این این آئی)ماضی کے مقبول ڈراموں ‘تنہائیاں اور ان کہی’ میں شاندار اداکاری کرنے والی سینیئر اداکارہ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ اب ڈرامے اپنا معیار کھو چکے ہیں جب کہ کمرشلائزیشن بڑھنے کی وجہ سے اب اسکرپٹ کا فیصلہ بھی برانڈز کرنے لگے ہیں۔شہناز شیخ نے حالیہ ٹی وی ڈراموں پر کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے وہ انہیں نہیں دیکھتیں۔سینئر اداکارہ کے مطابق اب ایک تو ڈرامے غیر معیاری ہوگئے ہیں، دوسرا وہ 25 سے 26 قسطوں پر طویل ہوتے ہیں، جس وجہ سے وہ انہیں نہیں دیکھتیں۔انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ اگرچہ مجموعی طور پر ٹی وی ڈراموں کا معیار گر چکا ہے، تاہم کچھ اچھا کام بھی ہو رہا ہے اور اس وقت تک تقریبا تمام ممالک میں اردو ڈرامے دیکھے بھی جاتے ہیں۔انہوں نے ڈراموں کے معیار گرنے کو پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) کی خستہ حالی سے بھی جوڑا اور کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پی ٹی وی کو برباد کرکے نجی ٹی وی چینلز کی ڈراما انڈسٹری کو پروان چڑھایا گیا تاکہ کمرشلائزیشن بڑھے اور اب برانڈز ہی ڈراموں کے اسکرپٹ کا فیصلہ کرتے ہیں۔شہناز شیخ کے مطابق ماضی میں پی ٹی وی میں تعلیم یافتہ پروڈیوسر و ہدایت کار ہوتے تھے، جنہیں بخوبی علم ہوتا تھا کہ کاسٹنگ کیا ہوتی ہے اور ڈراما کیسے بنایا جاتا ہے اور اس وقت اخراجات پی ٹی وی اٹھایا کرتا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کو منظم طریقے سے برباد کیا گیا، وہاں سیاسی بھرتیاں کی گئیں تاکہ نجی ٹی وی چینلز کو پروموٹ کیا جا سکے اور اب نجی ٹی وی چینلز پر اشتہارات دینے والے برانڈ ہی اسکرپٹ کا فیصلہ کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...