لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہماری اپنے ملک کے خلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے اورسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب بھی کسی دوسرے ملک جاتی ہوں تو میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر پیش کروں ۔بعض ممالک میں ہمارے خلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اس لئے ہمیں اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ذہنی طور پر تیاررہنا چاہیے ۔ اس کے ساتھ دنیا کے بہت سے ممالک جہاں کے باشندے پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت تاثرات رکھتے ہیں اور وہ دہشٹگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے قربانیوں کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اس لئے اسے منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال میں لانے کی بجائے اس کا مثبت اوردرست استعمال کرنا چاہیے اورخصوصی طو رپر اس کا اچھے کاموں کی ستائش اور آگاہی کیلئے استعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بڑی اثر رکھتی ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...