لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ملک کو صاف ستھرارکھنے اور خصوصی طور پر شجر کاری مہم کو عروج دینے کیلئے شوبز اورکھیلوں سمیت دیگر شعبوںسے وابستہ نامور شخصیات کو قیادت کرنی چاہیے ، پاکستانی شہری مختلف شعبوں میںموجود شخصیات کا عقیدت کی حد تک احترام کرتے ہیں اس لئے یہ شخصیات کسی بھی مہم کی کامیابی میں زیادہ موثر کردارادا کر سکتی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمارے ہاں تعلیم کے نام پر ہزاروں روپے فیسیں وصول کی جاتی ہیں لیکن بد قسمتی سے بچوںکو ملک کے قوانین سے آگاہی ، ملک کو صاف ستھرا رکھنے اور اچھے اخلاق کے حوالے سے نہیں بتایا جاتا جبکہ یہی وہ عمر ہوتی ہے ہے جس میں بچوں کو صحیح راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے برعکس ہماراسارا فوکس انہیں انگریزی پڑھانے پر ہوتا ہے اور باقی سارے معاملات پس پشت ڈال دئیے جاتے ہیں ۔ ریشم نے کہا کہ ضروری قوانین سے آگاہی ، ملک کوصاف ستھرا رکھنے ، لوگوں کی مدد اور اچھے اخلاق کے حوالے سے مضامین کو پرائمری نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے اور کسی بھی طالبعلم کی کامیابی میں اس کے نمبر شامل ہونے چاہئیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...