اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ قطر کے دوران پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور قطرباہمی تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ قطر کے اپنے اہم دورے کے اختتام کے بعد پاکستان واپس جارہے ہیں،انہوں نے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پرقطر کی حکومت اور عوام بالخصوص امیر قطر شیخ تمیم بن حمدال ثانی کا شکریہ اداکیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کے دورہ قطر کے دو پہلو قابل ذکر ہیں ، ایک یہ کہ پاکستان اور قطر مستقبل کے حوالے سے ایک واضح وژن رکھتے ہیں اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نئے مواقع اور راہیں موجود ہیں، دوسرا یہ کہ ہمیں اقتصادی تعاون کو دوطرفہ تعلقات کا محور بنا کر دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کاادراک ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے ساتھ بہت مفید ملاقات ہوئی جس میں ہم نے اپنے بہترین دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک انگیجمنٹ کی اگلی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر کی طرف سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکریہ اداکیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...