لاہور( این این آئی)آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے پولیس کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جار ی کر دی جس کے مطا بق ڈی جی خان ریجن میں سیلابی صورتحال اوربارشوں کے خدشے کے باعث آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے ہائی الرٹ پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اورایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے مزید 200 پولیس افسران و اہلکار ملتان سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے روانہ کر دیئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈجی خان اور راجن پور میں پولیس کے1450سے زائد جوان امدادی و ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،پولیس کا نشیبی علاقوں میں لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔آر پی او ڈی جی خان محمدسلیم کی نگرانی میں ریجن بھر میںپولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے جار ی بیان میں کہاگیا ہے کہ پولیس ٹیمیوں نے سیلابی علاقوں میں سے اب تک 10787افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ،ڈی جی خان اور راجن پور کے متاثرہ علاقوں سے 4382مویشیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، سیلاب زدگان میں 12660سے زائد امدادی سامان کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...