اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے اور وہ قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ملک کیلئے ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں تاہم تین مقدمات اہم ہیں جن میں انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف شرمناک کارروائیاں کیں اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اس شخص کا معاملہ دیکھنا ہو گا جو قومی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...