اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کا کوئی ایس حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نا ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے گزشتہ روز ہری پور میں جلسہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟ ،ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ ”آخری کال’ کیلئے تیار رہیں،پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا۔ وفاقی وزیر نے سوال کیاکہ کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ اپنی سیاست کی فکر کرنے کے بجائے عمران خان کو سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہیے،جلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے؟ ،پورا ملک ڈوب جائے ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...