کراچی (این این آئی)پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ ان کے رشتے کی بات پہلے ہی پکی ہو چکی ہے اور وہ جلد سے جلد شای کی خواہاں ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان سمیت ان کی دیگر دو بہنیں علیشبہ انجم اور سحر بھی سوشل میڈیا اسٹار ہیں مگر وہ گھر میں بہنوں کی طرح رہتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹک ٹاک کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ اپنی بہن علیشبہ کو بھی ٹک ٹاک استعمال کرنے پر ڈانٹتی تھیں مگر پھر ان سے ہی متاثر ہوکر انہوں نے ویڈیوز بنانا شروع کیں اور خوش قسمتی سے بہن سے زیادہ مقبول ہوگئیں۔ان کے مطابق انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پنجابی زبان کی ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب وہ اردو فلموں میں اداکاری کی خواہش مند ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بہن علیشبہ کے فالوورز ان سے زیادہ ہوجائیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ وہ اپنی دوسری بہن سحر کو بھی ٹک ٹاک بنانے کا کہتی رہتی ہیں مگر وہ صرف یوٹیوب پر ویڈیوز بناتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سی ایس ایس کرکے پولیس افسر بننے کا شوق تھا، کیوں کہ ان کے والد بھی پولیس افسر ہیں مگر وہ ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں کوئی مغروری نہیں، وہ اپنے مداحوں اور عام لوگوں سے بڑے احترام اور پیار سے ملتی ہیں اور ان کی بہنیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتی ہیں۔
مقبول خبریں
سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، 2کروڑ تاوان دینے کا مطالبہ
ممبئی(این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2کروڑ بھارتی تاوان نہ دینے کی صورت قتل کردینے کی دھمکی دے...
سی پیک پاکستان کے لئے چین کا شاندار تحفہ ہے، نائب وزیر اعظم
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان...
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم ترین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں...
قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیے،شبلی فراز
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے...
بلاول بھٹو زرداری کی پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی شدید...