”مس مارول” سیریز کے بعد اب نمرہ بْچّہ کینیڈین فلم میں نظر آئیں گی

0
178

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ بْچّہ ‘مس مارول’ سیریز میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب کینیڈین فلم میں نظر آئیں گی۔نمرہ بْچّہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مس مارول’ سیریز میں اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا تھا، اب وہ ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نمرہ بْچّہ مصنفہ اور ہدایت کارہ فوزیہ مرزا کے کیریئر کی پہلی فلم ‘می، مائی مام اینڈ شرمیلا’ میں نظر آئیں گی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم میں مینڈی کلنگ اور جسٹن نوبل کی سیریز ‘دی سیکس لائف آف کالج گرلز’ کے لیے مشہور اداکارہ امرت کور اور 22ـ2021ء میں میڈیکل ڈرامہ ‘ٹرانسپلانٹ’ کے لیے کینیڈین اسکرین ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے اداکار حمزہ حق بھی شامل ہیں۔نمرہ بْچّہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کینیڈین فلم میں کاسٹ ہونے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔