ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا اور مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا، وزیر اعظم

0
164

سجاول(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا اور مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا، سیلاب سے سندھ میں بہت تباہی مچی ہے اور بہت نقصان ہوا ہے ، چاروں طرف پانی پھیلا ہوا ہے ، پاک فوج اور امدادی ٹیمیں مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ اور امدادی اور بحالی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کو جب وزیراعظم صوبہ سندھ میں ضلع سجاول پہنچے تو وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں بہت تباہی مچی ہے اور بہت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ چاروں طرف پانی پھیلا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں بھی شدید بارشوں سے کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں شدید بارشوں سے کئی ہوٹل اور گھر پانی میں بہہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور امدادی ٹیمیں مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کئی افراد کو ریسکیو کیا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مطالبات پر صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائی جائے گی۔