کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ترجیح ہے، سیاست تو چلتی رہے گی، ہماری اپوزیشن اس وقت میں جلسے جلسے کھیل رہی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلنا ہے تو کھیلتے رہیں،اپوزیشن الیکشن کا مطالبہ کرتی رہے، ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں۔انہوںنے کہا کہ متاثرین کیلیے جو ممکن ہوا کریں گے،سیاست تو چلتی رہے گی،اس وقت ترجیح ہے سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہے بعد میں سیاست میں مقابلہ کرینگے۔انہوں نے کہاہے کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں دیکھی جب اتنی بڑی قدرتی آفت ہو،اتنے لوگ اور علاقے متاثر ہوں اس وقت ہماری سیاست چلتی رہے،جہاں کوئی زلزلہ یا سیلاب آئے وہاں پورا ملک ایک ہو کر متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے مخالف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ کبھی اس چیز میں دلچسپی نہیں لیتے،2020میں بھی اس صوبے میں عوام متاثر ہوئے تھے، آج کی اپوزیشن اس وقت حکومتی جماعت تھی،اس وقت بھی انہوں نے ہمارے سیلاب متاثرین کا ساتھ نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج وہ اپوزیشن میں ہیں، ان کے اپنے صوبے میں سیلاب ہے مگر وہ جلسے جلسے کھیل رہے ہیں،یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے۔دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں ہے جو اس طرح کی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو،لیکن جب ایسی صورتحال آجاتی ہے تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ مدد کر سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے،صرف لاڑکانہ ضلع سے 18 سو خاندان بے گھر ہو گئے ہیں،ان سب کو کیمپس پہنچانا، کھانے پینے کی سہولیات سے طبی مدد فراہم کرنا ابتدائی چیلنج ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ جون کے آخر سے چل رہا ہے، ریلیف اور ریسکیو ہماری پہلی ترجیح ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...