اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا

0
233

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اسدعمر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19اگست کا جاری کردہ نوٹس غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں،آرٹیکل 204 میں الیکشن کمیشن کا ذکر نہیں ، الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین میں دیئے گئے اظہارِ رائے کے حق کے خلاف ہے۔اسد عمر نے استدعا کی درخواست کی سماعت تک درخواست گزار کے خلاف ایکشن لینے سے روکا جائے اور درخواست کے فیصلے تک نوٹس پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔درخواست میں وزارت قانون اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔