واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بارے میں امید پہلے سے نسبتا بڑھی ہوئی ظاہر کی ہے تاکہ 2015 والا جوہری معاہدہ بحال کیا جا سکے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ یہ امید کا معاملہ ضروری نہیں کہ اسی طرح اس پر قائم رہا جائے۔ اس کے لیے بہر حال ایک ڈیڈ لائن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے جان کربی نے کہا صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ہم ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم یہ معاہدہ سفارتی طریقے سے چاہتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کے لیے ہمیشہ کھڑے نہیں رہ سکتے۔ اس لیے ہم توقع کرتے ہیں وہ اس طرف تیزی سے بڑھیں گے تاکہ پیش رفت ہو سکے۔جان کربی نے اپنے انٹرویو کے دوراان اس بارے میں سوال پر کہا کہ یہ کسی بھی فریق کے لیے مناسب نہیں ہو گا کہ وہ فوری طور پر کوئی متعین تاریخ دے۔البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ جتنا ہم معاہدے کے آج قریب ہیں دو ہفتے پہلے اس قدر قریب نہیں تھے۔ جان کربی اس موقع پر ایران کی طرف سے بعض غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متعلقہ مطالبات سے دستبرداری پر آمادگی کا بھی بتایا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...