گلگت(این این آئی)مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی جس میں امدادی رقم کو مستحقین تک شفاف طریقے سے تقسیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی ۔سیلاب متاثرین کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ملاقات میں امدادی رقم کو مستحقین تک شفاف طریقے سے تقسیم سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔ مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ تمام متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان عوام اپنے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی’کامران اکمل
لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی...
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...