وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون ،سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی

0
204

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون کر کے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو میں کہاکہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔