اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا جس کی تصدیق انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ہی کی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہوا جس کی ہفتہ کی صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی تاہم اچھنبے کی بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد فواد چوہدری نے تصدیقی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیک کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر اب بھی وائرل ہیں۔ہیکرز نے پی ٹی آئی رہنما کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ میں جھوٹا ہوں، میرا اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ ہیکرز نے فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر بھی تبدیل کرکے فضل الرحمن کی لگا دی تھی اور کور فوٹو پر مریم نواز اور نواز شریف کی تصویر لگائی گئی تھی۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...