دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی میچز مکمل ہوگئے جس کے بعد سپر فور مرحلے کے میچز کی صورت حال واضح ہوگئی ،روایتی حریف بھارت اور پاکستان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز کی ریکارڈ شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی اور کرکٹ کے شائقین کو ایک مرتبہ پھر ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ،پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ 4 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جو سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ ہوگا۔دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ایک چھوٹا ہدف دیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ دلچسپ بنادیا تھا۔نسیم شاہ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیے رکھا اور سلپ پوزیشن پر انہیں ایک کیچ کا موقع بھی ملا تاہم فخر زمان گیند کو اپنی گرفت میں لینے میں ناکام رہے۔بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں شکست دی تھی۔ایک کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ایشیا کپ کے سپر فور کا تیسرا میچ سری لنکا اور بھارت کے درمیان 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا،پاکستان سپر فور میں اپنا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا جو شارجہ میں 7 ستمبر کو ہوگا،بھارت اور افغانستان 8 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔سپر فور مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد سرفہرست دوٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،ایشیا کپ 2022 کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...