اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ ریسکیو اور ریلیف کے منتظر ہیں ، پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر عمران خان کو بنی گالا سے جلسہ گاہ پک اینڈ ڈراپ دے رہاہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، 80 اضلاع آفت زدہ قرار دئے گئے ہیں لیکن عمران خان سیلاب متاثرین کو نہیں، اپنا بیانیہ زندہ رکھنے کے مشن پر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں 33 ملین سے زائد لوگ متاثر، 1265 لوگ جاں بحق، 14 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں مگر عمران خان جلسوں میں مصروف ہیں، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں وہ قوم کو انقلاب کے لئے جگا رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان صرف سندھ اور بلوچستان کو نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے سیلاب زدگان کو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ ان کو بس اپنی سیاست سے غرض ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کو عوام کی مشکلات اور زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں، سندھ اور بلوچستان میں نا صحیح ان کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر توجہ دینی چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگ ریسکیو اور ریلیف کے منتظر ہیں مگر پنجاب حکومت کا ہلی کاپٹر عمران خان کو بنی گالا سے جلسہ گاہ پک اینڈ ڈراپ دے رہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان خود غرضی کی عینک اتار کر دیکھیں ملک میں کیا صورت حال ہے، وہ اس وقت بھی لوگوں کو نفرت اور انتشار پر اکسا رہے ہیں،یہ جلسوں کا نہیں زندگیاں بچانے کا وقت ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...