اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکہ کے سائفر سے عوام حکومت تسلیم نہیں کرینگے ، فوری الیکشن کرائے جائیں ۔کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کے پی کے اور پنجاب ،جی بی کی سب سے بڑی پارٹی کے خلاف مقدمات بنائے گئے،فاضل عدالت کے سامنے کیس تیار کر کے آیا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اسلام آباد پولیس کے خلاف پہلا قدم بڑھا دیا ہے ،اب اگر انصاف نہ ہوا تو ہم عدالتوں میں ان سب کو لائیں گے جو سرکار سے تنخواہ لیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی دفعات میں بڑی عجیب بات ہے جو ساڑے پانچ ارب روپے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کر لیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن کرویا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے سائفر سے عوام حکومت تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیوب پرگزشتہ روز بین کیا گیا جو افسوس ناک ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں ،جو وعدہ کر کے مکر جائے تو اسے ہم کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...