اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں کی درآمدات کے بعد ملک میں گزستہ ہفتے کے مقابلے ٹماٹر اور بیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے اب بھی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، ایک کلو گرام ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ 5کلو پیاز 440 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے ان کی قیمتیں بالترتیب 230 روپے اور 620 روپے تھیں،اسی طرح تورئی، بھنڈی اور بینگن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مستحکم رہیں۔ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔حکومت نے عوام کو ریلیف اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی تھی۔اسلام آباد بازار کی ریٹ لسٹ کے مطابق 5 کلوگرام آلو 340 روپے، 5 کلوگرام پیاز 440 روپے، ایک کلوگرام ادرک کی قیمت 380 روپے، ایک کلوگرام (مقامی)لہسن 220 روپے جبکہ (چینی) لہسن 324 روپے، ایک کلوگرام تورئی 92 روپے، ایک کلو گرام دیسی ٹینڈے 120 روپے، ایک کلو بھنڈی 84 روپے، ایک کلو کدو 68 روپے، ایک کلو بینگن 92 روپے، ایک کلو خربوزے 126 روپے، ہری مرچ 252 روپے، ایک کلو مٹر 240 روپے، ایک کلو لیموں 236 روپے اور شلجم 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی عہدیدار کا اتواز بازار میں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے شہری سبزیوں کی مہنگی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...