لاہور(ا ین این آئی) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے موجودہ دور میں ہم نے اپنی ثقافت کو کہیں گم کر دیا ہے مگر بطور فنکار مجھ پر جو ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں ان کا میںنے ہمیشہ پاس رکھا ہے ، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب و ثقافت اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بالی ووڈ والے اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی ثقافت کا بھرپور پرچار کرتے ہیں ہمیں بھی اس اہم نقطے پر غور کرتے ہوئے اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پاکستان اور اسلامی ثقافت کو ضرور پیش کرنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں میں شعور بیدار کیا جا سکے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا جب تک زندگی اور صحت ہے کام کرتا رہوں گا ۔
مقبول خبریں
سی پیک پاکستان کے لئے چین کا شاندار تحفہ ہے، نائب وزیر اعظم
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان...
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم ترین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں...
قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیے،شبلی فراز
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے...
بلاول بھٹو زرداری کی پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی شدید...
اسلام آباد ،ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار معروف وکیل اور سماجی کارکن...