اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمینیائی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف آذربائیجان کے علاقائی سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ثمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دل کھول کر مالی امداد فراہم کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلاب کی قدرتی آفت اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی اور گہرے تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے نگورنو کاراباخ پر پاکستان کی آذربائیجان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور اس کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں 71 آذری فوجیوں کی حالیہ شہادت پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی قانون کے مطابق، اپنی سالمیت کے تحفظ میں آذربائیجان کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، توانائی، دفاع، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا باہمی عزم کیا۔ وزیر اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا کر تعلقات کو مزید استحکام دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کو جلد از جلد آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...